اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مسجد نبوی واقعہ،حکومت کا ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے سعودی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسجد نبوی واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے سعودی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔واقعے میں ملوث افراد کو ڈیپورٹ کیا جائے، ان کے خلاف پاکستان میں بھی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔یہ واقعہ ویسے نہیں ہوا ، عمران خان اور شیخ رشید اس کے پیچھے ہیں

، واقعہ کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور کہا گیا کل دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں قمر زمان کائرہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل روضہ رسول پر ہونے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، پوری قوم نے اس پر کرب محسوس کیا ہے، مقدس جگہ پر جہالت کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ جہاں اونچی سانس لینا بھی منع ہے وہاں یہ نازیبا حرکت کی گئی، یہ واقعہ ویسے نہیں ہوا ، سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اس کے پیچھے ہیں، اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور کہا گیا کل دیکھیے کیا ہوتا ہے، جہلم والا کہتا ہے ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا حالانکہ ہم نے گھر سے باہر نکل کر ہی مقدمات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے لیے دو سوبندے بھیجنا مشکل نہیں، ہمارے لیے شیدے ٹلی کی ٹلی بجانا مشکل نہیں، لیکن ایسے واقعات سے سیاست کسی اور طرف چلی جائے گی، مجھ پر بطور پارٹی صدر پنجاب بڑا دباؤ ہے لیکن میں نے کارکنان کو منع کیا، ہماری طرف سے پہل نہیں ہوگی لیکن کب تک صبر کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میری وزارت سعودی عرب سے درخواست کرے گی کہ سعوسی عرب اس واقعے پر کارروائی کرے، سی سی ٹی وی کیمروں سے ان کی شناخت کرکے پاکستان بھیجی جائے، تاکہ ان کے خلاف یہاں بھی کارروائی ہو اور مقدمات درج ہوں، کیونکہ ان کی اس حرکت سے پاکستانی عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس سے مذہبی جذبات ابھر سکتے ہیں اور ایک اور طرح کی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے اور ملک میں بدامنی ہوسکتی ہے، سعودی عرب ان لوگوں سے متعلق ہمیں بھی آگاہ کرے۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے خلاف کرپشن اسکینڈلز سے بچنے کے لیے کہتا ہے سازش ہوگئی، لوگوں کو راستہ بتارہے ہیں کہ مخالفین کے بچوں کو تنگ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر کی طرح لمبی لمبی باتیں ہم بھی کرسکتے ہیں، فرح خان کی 84کروڑ کی ایک ٹرانزیکشن ہے ، اس کے خلاف نیب نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، رنگ روڈ اور گجرانوالہ منصوبوں کا کوئی حساب نہیں ۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بڑے بھاری دل سے مخاطب ہیں، خان صاحب اور کتنی تقسیم چاہتے ہیں ؟ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، کیا دیواریں کھڑی کرنے سے ملک کی کوئی بہتری ہوسکتی ہے ؟ عمران خان کتنی نفرت چاہتے ہیں ؟ قوم کو دیکھنا ہوگا کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں، میں دھمکیاں دوں تو کیا اس سے کوئی بہتری ہو جائے گی ؟ جب تک لوگ آپ کیساتھ تھے تو بڑے اچھے تھے، ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…