اسلام آباد (این این آئی)مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر قومی سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کیلئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ روضہ رسول ؐ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے، ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کیلئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہوگئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہوجائیگی لیکن پاکستان کی شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب سابق کرکٹر محمد یوسف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے تو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھا تھا، مسلمان ہونے کے بعدپہلی دفعہ گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔محمد یوسف نے کہا کہ روضہ رسولؐپر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ آج روضہ رسول ؐ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللّہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔
مسلمان ہونے کے بعدپہلی دفعہ گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی، محمد یوسف نے حیران کن واقعہ شیئر کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
پانچ سو ڈالر
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































