بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد نبوی ۖ کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت معطل کر دی

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

مدینہ منورہ (این این آئی)مسجد نبوی ۖ کی انتظامیہ نے عارضی طور پر ریاض الجنہ کی زیات معطل کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق 27 رمضان المبارک سے دو شوال تک ریاض الجنہ کی زیارت کو بند

رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 27 رمضان بمطابق 28 اپریل سے 2 شوال بمطابق 3 مئی 2022 تک ریاض الجنہ کی زیارت معطل کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ۖ میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لہذا زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاض الجنہ کی زیات پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔دوسری جانب اعلان کیا گیا کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کیلئے عمرہ سیزن 30 مئی 2022 کو ختم ہو گا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی ہے اس کے بعد عمرہ ویزے کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ وزارت کا کہنا تھا کہ یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…