جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ، شیری رحمان

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقے کار سے ہٹایا گیا،

عمران خان آج تک یہ نہیں بتا سکے ان کی حکومت نے ملک و عوام کے لئے کیا کیا، ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ واپس آ گئی ہے،سازش کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے، قوم ان سے مہنگائی، بے روزگاری اور بدحالی کا حساب لے گی،شیری رحمان نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں پر الزام لگانا کے بعد عمران خان نے آج میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے، ان کی سیاست جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی بنانے والے، پیکا آرڈیننس لانے والے اور آصف علی زرداری کا انٹریو روکنے والے آج میڈیا کی آزادی اور سنسرشپ کی بات کر رہے،عمران خان کے دور حکومت میں غیر ملکی قرضے 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں پر ملک چلانے والے کس منہ سے آج آزادی اور خودمختاری کی باتیں کر رہے،عمران خان چھپے الفاظ میں کہہ رہے کہ فیصلہ ان کے حق میں سنایا جائے ورنا دھرنا دونگا، عمران خان الیکشن کمیشن پر غیر جانبداری کا الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…