جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مجرم قرار دیدیا

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمابیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مجرم قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کے اندر اور باہر غنڈہ گردی کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بیان نہ دو، لاکھوں ڈالرز، پا?نڈز اور اربوں روپے کی کالی کمائی کا حساب دو ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی مظاہرے نہ کرو،

اسرائیل بھارت کے شہریوں اور امریکی کمپنیوں سے جو مال کھایا، اس کا حساب دو ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی فارن فنڈنگ کی چوری پکڑی گئی، اب تڑپنے، پھڑکنے، جِھڑکنے اور تِھرَکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی فارن سازش پر انصاف اور ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ سنائے ،14 نومبر2014سے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ زیرسماعت ہے ۔انہوںنے کہاکہ 7 سال اور 6 ماہ سے عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس سے بھاگا ہوا ہے، 9 وکیل تبدیل کرچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی پکڑا گیا تو 11 اکائونٹس کی چوری اسد قیصر، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، میاں محمود الرشید سمیت پارٹی کی ٹاپ قیادت پر ڈال دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے مرے ہوئے دوستوں احسن رشید اور نعیم الحق کو بھی چور بنادیا ۔انہوںنے کہاکہ اپنی چوری چھپانے کے لئے مرے ہوئے دوستوں کو چور بنادیا ، یہ ہے عمران نیازی کا اصل کردار ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے قریبی ساتھیوں کو چور کہا اور ساتھ بھی بٹھایا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت حکم دے تو سازش، پارلیمنٹ عدم اعتماد کرے تو سازش ، فارن فنڈنگ پکڑی جائے تو سازش ۔ انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بینک کے ناقابل تردید ثبوت نے فارن فنڈنگ کی سازش بے نقاب کردی، الیکشن کمیشن اب فیصلہ دے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی کرنے والوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…