لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کی تبدیلی کے بعد ملک کے بہتر سمت میں جانے کے اعدادوشمار شیئر کردئیے۔ادارے کے پول کے مطابق جنوری 2022 میں 70 فیصد شہریوں کے مطابق ملک غلط سمت میں جا رہا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفاقی حکومت کے آنے کے بعد یہ شرح 56 فیصد تک آ گئی ہے ۔سروے کے مطابق جنوری 2022 میں 26 فیصد شہریوں کے مطابق ملک درست سمت میں جا رہا تھا اب 33 فیص شہریوں کے مطابق ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔