اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عید کی دو اضافی چھٹیوں سے ملکی معیشت کو 400ملین ڈالر کا نقصان ہوگا

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)عید کی دو اضافی چھٹیوں سے ملکی معیشت کو 400ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ اس وقت برآمد کنندگان کے پاس بڑی تعداد میں آرڈر ہیں چھٹیوں کی وجہ سے اُن کی بروقت شپنگ میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے اس لئے حکومت کو 4چھٹیوں کے فیصلے پر

فوری نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ ملکی معیشت کو بھاری نقصان سے بچایا جا سکے آن لائن کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے عید الفطر کے سلسلہ میں 4چھٹیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل چھٹیوں سے ملکی برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا اور ایک اندازہ کے مطابق اس سے 400ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی پائیدار بنیادوں پر بحالی کیلئے برآمدات کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جبکہ موجودہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف بھی کام، کام اور صرف کام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عید الفطر پر صرف لازمی 2چھٹیاں ہونی چاہئیں جبکہ چار چھٹیوں سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی روزانہ کی برآمدات 100ملین ڈالر ہیں۔ اس طرح 2ضروری چھٹیاں نکال کے 2دن کی چھٹیوں سے ملکی معیشت کو 200ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…