لاہور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا مقصد صرف پاکستان اوراس کی عدلیہ ہے،پاکستان کی عدلیہ بہترین کام کررہی ہے،عمران خان کوکہاعدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہاکہ عمران خان سے پنجاب کے آئینی بحران پر بات نہیں ہوئی،نئے وزیراعلی پنجاب کے حلف سے متعلق بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔سابق چیف جسٹس پاکستان کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں ریٹائرڈ آدمی ہوں کسی سے بھی مل سکتا ہوں، عمران خان نے پیغام بھجوایا کہ میں ملنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید سوشل میڈیا کرتا ہے، سوشل میڈیا کو ہم نہیں روک سکتے۔