جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

چار سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے،، مریم اور نگزیب

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا جس کے مطابق دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے ، روئے ، پیٹے نہیں اور کریں گے کریں نہیں کہا ، کر کے دکھا رہے ہیں ،آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی 85 سے 70 روپے،

10 کلو آٹا 550 سے 400،،چار سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتے میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے ،یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا،دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے،ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں،چار سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا۔ انہوںنے کہاکہ نیو اسلام آباد ہوائی اڈے سے میٹرو کو موٹروے اور فیض آباد سے جوڑنے، بارہ کہو اور روات تج توسیع کی فزیبیلیٹی کی تیاری شروع ہوگئی ،موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا ۔ وزیر اطلاعا تنے کہاکہ دیا میربھاشا،ل ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی، 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن رکھی، مقامی آبادی کے لئے بہترین اور جدید علاج کے ہسپتال کی فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا ،عمران صاحب اسے کہتے ہیں عملی خدمت، پاکستان سپیڈ کے ساتھ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…