لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے حلف برداری معاملے میں عمران خان کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی مجرم ہے۔ وہ ترغیب دے رہا ہے کہ اداروں پرچڑھ دوڑو۔ گورنرپنجاب اورصدر تاریخ کوداغدار نہ کریں۔گورنراوروزیراعلی آئین کے تحت کام کریں عمران نیازی کی ذاتی غلامی نہ کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صدرصاحب اورگورنر کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ آئین سب سے بڑا ہے انا چھوٹی ہے۔ گورنرپنجاب اورصدرتاریخ کوداغدار نہ کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ میرے حلف نہ لینے کا ذمہ دارایک ہی شخص ہے جس نے آئین کوتوڑا ہے۔ وہ ترغیب دے رہا ہے کہ اداروں پرچڑھ دوڑو۔ عمران نیازی مجرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 ہفتے سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیراعلیٰ نہیں ہے۔گورنراوروزیراعلی آئین کے تحت کام کریں عمران نیازی کی ذاتی غلامی نہ کریں۔