اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو جھوٹا اورنالائق قرار دے دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہے؟،عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں،اتحادیوں کے چھوڑجانے کے بعد عمران خان کو سازش نظر آنے لگی،عمران خان نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے،عمران خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا،

انتخابی اصلاحات کا نہ ہونا عمران خان کی نالائقی ہے،تم جھوٹے تھے، جھوٹے ہو، نالائق تھے نالائق ہو،پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں،بجلی ،چینی ، آٹا چور ہمیں لیکچر نہ دے ،عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،تحریک انصاف کے جلسوں ،ر یلیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،عمران خان سازش کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 4 سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اتحادیوں کے چھوڑجانے کے بعد عمران خان کو سازش نظر آنے لگی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کئی دن تک مراسلے کو کیوں چھپائے رکھا؟،عمران خان سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہے؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے،عمران خان شوکت خانم کے نام پارٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کا نہ ہونا عمران خان کی نالائقی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اتحادیوں کے چلے جانے کے بعد عمران خان کو نئے انتخابات کی یادآنے لگی۔ انہوںنے کہاکہ بجلی،آٹا،چینی چور ہمیں لیکچر نہ دے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست کا محور محمد نواز شریف ہیں۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان جھوٹا،چور اور منافق شخص ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا نے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کو ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا،عمران خان نے کبھی عوام کی بہتری کا نہیں سوچا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھرو ں کا جھوٹ بولا،عمران خان نے عوام کی ادویات اور کورونا فنڈ پر ڈاکا ڈالا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے،عمران خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،تحریک انصاف کے جلسوں ،ر یلیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ صدر مملکت نے کابینہ اراکین سے حلف لیا،صدر کا حلف لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت آئینی طریقے سے بنی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…