منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرناٹک کے بیلور مندر میں قرآن کی تلاوت کے ساتھ تہوار کا آغاز

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی)بھارت کی ریاست کرناٹک کے بیلور میں واقع تاریخی چناکیشوا مندر نے دائیں بازو کے کارکنوں کی مخالفت کے باوجود قرآن مجید کی تلاوت کے بعد رتھوتسوا (کار فیسٹیول)کو شروع کرنے کی اپنی قدیم روایت کو جاری رکھا ہے۔ریاست کے محکمہ اوقاف نے مندر کے حکام کو مشق کو آگے بڑھانے کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سالانہ تقریبات کا آغاز ضلعی پولیس کی سخت نگرانی میں ہوا،

دو روزہ فیسٹیول کے لیے ریاست بھر سے سیکڑوں لوگ چنکیشاوا مندر پہنچ گئے ۔اس حوالے سے مندر کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے قرآن کے اقتباسات پڑھنا ایک روایت رہی ہے جس کی پیروی کی جاتی ہے، تاہم، اس سال الجھن تھی کیونکہ مندر کے حکام نے ابتدائی طور پر ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں مسلمان تاجروں کو سٹال لگانے سے روک دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لیکن محکمہ اوقاف نے مختلف پادریوں سے مشورہ لیا اور روایت کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔اس مندر کی روایت کے مطابق ایک مولوی چناکیشوا مندر میں تقریبات کے آغاز کے موقع پر قرآن کے اقتباسات پڑھتا ہے، حال ہی میں، جیسا کہ کرناٹک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی لہر دوڑ گئی تھی، دائیں بازو کے کارکنوں نے ضلع انتظامیہ اور مندر کے حکام پر زور دیا تھا کہ وہ مسلمان تاجروں کو تہوار میں حصہ لینے سے روکیں۔تاہم محکمہ اوقاف کے سینئر حکام کے مطابق، ریاست کے اوقاف کے محکمے نے مندر انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی غیر ہندو تاجروں پر پابندی نہ لگائیں اور انہیں سٹال لگانے اور تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت دیں۔اس سے قبل مندر کی انتظامیہ نے مسلمان دکانداروں کو نوٹس جاری کیا تھا اور ان سے اپنی دکانیں بند کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن حکومت نے انہیں تہوار میں حصہ لینے کی اجازت دی اور مندر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ غیر ہندوں کو اسٹال لگانے کی اجازت دیں۔انتظامیہ کے مطابق تقریبا 15 مسلم تاجروں نے اپنی دکانیں قائم کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…