اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان 90 دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رائو سردار علی کو نیا ڈی جی آئی بی مقرر کئے جانے کا امکان ہے،
پولیس سروس گریڈ 21 کے فیاض احمد دیو کی خدمات پنجاب حکومت سے لیکر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں نئی ذمہ داریاں سونپیں جانے کا امکان ہے، اسلام آباد کے چیف کمشنر ،چیئرمین سی ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طاہر خورشید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایف آئی اے کے بدنام زمانہ افسر بابر بخت قریشی کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے وسیم احمد وزیر اعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے پہلے محکمہ تعلیم میں بھی تھے،گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والے سمیر احمد سید کو وزیر اعظم آفس میں ذمہ داریاں سونپیں گئیں ہیں ،گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندوا کو بھی وزیر اعظم آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے،گریڈ20 کے ہمایوں بشیر تارڑ کی خدمات ایف آئی اے کی سپرد کردیئے گئے ،وہ اس سے پہلے خیبر پختونخواہ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔وزیر اعظم آفس میں تعینات جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔