لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارتِ عظمی ملی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ان کیلئے اور قوم کے لئے بہت دعائیں ہیں، اللہ تعالی ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔