لاہور(این این آئی) سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے، پرویز الٰہی ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت اعلی کے لیے پرویز الہی ہی کامیاب ہوں گے۔ناراض اراکین اختلافات ختم کر کے واپس آ جائیں،الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے۔راجہ بشارت نیالزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے، پرویز الہی ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے چودھری ظہر الدین کا کہناتھا کہ پنجاب میں وضع داری کو قائم رکھیں، پنجاب اسمبلی میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے اور نمبر پورے ہیں۔