عمران خان کے جمال و جلال کے دن پورے ہوئے تحریک عدم اعتماد کامیاب۔۔۔وزیر اعظم نہ رہے

9  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کردی گئی۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد

ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ، نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے10 بجے طلب کیا گیاتھا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفی دیدیا تھا جبکہ اس موقع پر انہوں نے استعفیٰ دیتے ہوئے اسپیکر کی کرسی پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کی ، ایاز صادق نےاسپیکر کی کرسی سنبھالتے ہوئے ووٹنگ کے عمل کو شروع کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے جس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ، ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ،متحدہ اپوزیشن کے ارکان نے اس موقع پر جشن منایا۔ یا د رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…