جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد معاملہ ، پیپلز پارٹی کے خواب چکنا چور ،سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔ پیر کو تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی

لارجر بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعامسترد کردی اور ریمارکس دئیے کہ فل کورٹ کی وجہ سے تمام دیگر مقدمات متاثر ہوتے ہیں، گزشتہ سال بھی فل کورٹ کی وجہ سے10 ہزار مقدمات کا اضافہ ہوا۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز نے فل کورٹ کی استدعا کی تھی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست کا متن تھا کہ کیس میں اہم اور پیچیدہ قانونی نکتہ ہے،مناسب ہوگا کہ فل کورٹ پیچیدہ آئینی نکات کی تشریح کرے۔ پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں 2 باتیں کرنا چاہتا ہوں اور عدالت کے21مارچ کے حکم کی جانب توجہ مبذول کرواناچاہتاہوں۔ بابراعوان نے کہا کہ 21مارچ کو سپریم کورٹ بار کی درخواست پر2رکنی بینچ نے حکمنامہ جاری کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ بار کی وہ درخواست عدم اعتماد کے حوالے سے تھی،آج ازخودنوٹس پرسماعت کر رہے ہیں اور آج ہی کوئی مناسب حکم جاری کریں گے۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا اس کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،عدم اعتماد کرنے کیلئے وجوہات بتانا ضروری نہیں،8مارچ کوعدم اعتماد،اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…