لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی شہباز شریف ہی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔مونس الہی اس ہائوس میں صبح دیر تک رہے اور پیسوں کا فون کرواتے رہے ۔ملک کو بنانا رپبلک بنا دیا گیا ہے چودھری سرور نے جو الزامات حکومت پر لگائے وہی چارج شیٹ ہے۔ابھی گورنر پنجاب نے راز نہیں کھولے
جس سے عمران خان خوفزدہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاخوبصورت جمہوریت کی اعلی اقدار قائم کی جا رہی ہیں یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں عوامی ادارہ ہے۔سپیکر کااحترام کرنا چاہتی ہوں جو زبان آج استعمال کی وہ افسوسناک ہے۔پرویز الٰہی اس عمر میں عزت کروا لیں۔ملک کو غیر معمولء صورتحال کا سامنا ہے سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔ہائوس کی لائٹیں بند کر دیں پھر باہر آئے تو لاک کر دیا گیا۔پرویز الٰہی نے اے سی لائٹیں اور پانی بھی بند کردیا ہے یہ وقت ہے یذید ہیں۔لائٹیں وائی فائی بند کر دیا گیا۔یہ باپ کی جاگیر نہیں ہے اسمبلی کو بند کر دیا چھ اپریل کو گھر جائیں گے کیونکہ آپ کو شکست فاش ہوگی۔اسمبلی ہمارے پیسوں کے ٹیکس سے بنی ہے مرضی سے بیٹھے رہیں گے۔پرویز الہی کتنے چھوٹے آدمی ہیں دو سو تین ممبران اسمبلی کا غیر قانونی حق چھینا ہے۔پرویز الہی نے جھوٹ بولا ہے چوہے خان کی چوہیاں قالین کترنے آئی تھیں۔ایک سو چھبیس دن میں بھی عورتوں کو ڈھال بنایا چوہیوں والا کردار چوہے خان کیلئے کیا۔الیکشن لڑنا اور جتنا تھا اس لئے صبر کا مظاہرہ کیا وگرنہ جواب دے سکتے ہیں۔چوہے ساتھ چوہیوں کے ساتھ آئے گندی گفتگو کی ایسی زندگی میں نہیں دیکھا۔اگر چوہوں اور چوہیوں نے فیصلہ کرلیا ناچنا ہے تو پورا انتظام کریں گے۔سیکرٹری اسمبلی پرویز الہی کے ملازم ہیں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو چیلنج کرتے ہوں فوٹیج لائیں سب پتہ چل جائے گا۔ہم نے ایک قرارداد پاس کی جس میں ڈپٹی سپیکر کی غیر قانونی حرکت اور الیکشن کو موخر کرنے کی مذمت کی گئی۔مجھے پرائیویٹ نمبر سے فون آتے رہے لیکن کوئی بات نہیں کرتا۔پرویز الہی نے بوریاں کھول تو لیں لیکن ہمارا کوئی شخص کہیں نہیں گیا۔افطاری نئے پاکستان میں ہی ہوگی کل سحری پرانے پاکستان میں ہوگی۔