ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان دماغی بنیاد پر وزیراعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے، مولانا فضل الرحمان

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان دماغی بنیاد پر وزیر اعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم کے خلاف تحریک

عدم اعتماد ایجنڈے پر تھی، غیر متعلقہ خط کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک کو ممترد کرنے کی بھونڈی سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سیاسی بحران کی جانب دھکیل دیا گیا ہے، شاید ہی اس منصب سے ایسی بھانڈی حماکت دیکھی گئی ہو، عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عمران خان ذلت سے ہار کر بھاگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی بنیاد پر وزیر اعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ڈپٹی سپیکر نے اسد قیصر کا حوالہ دیکر رولنگ دی، تحریک عدم اعتماد اپنی جگہ پر قائم ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی وزیر اعظم کی سفارش غیر آئینی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا ہے، مشترکہ لائحہ عمل سے آئندہ اقدامات کریں گے، آئین، پارلیمنٹ اور ووٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل اور نالائقوں سے قوم کو نجات مل چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…