ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے آئین اٹھا کر پھینک دیا، اس کا حساب لیں گے، ن لیگ

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا حساب لیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور اسپیکر کی رولنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے سپریم کورٹ کے باہر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ خان صاحب کس آئین کے تحت ملک چلانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک ہارنے لگے ہیں تو آئین کی وہ کون سی شق ہے جس کے تحت آپ گورنر کو بولیں کہ اسمبلی تحلیل کردو، اجلاس ملتوی کردو۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں سب کچھ خان صاحب کے مطابق اسمبلیاں بھی تحلیل ہوگئیں، پارلیمان کے اراکین بھی ختم ہوگئے، صرف ایک شخص رہ گیا وہ ہے عمران خان۔سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ کبھی کسی آمر میں اتنی جرات پیدا نہیں ہوئی کہ وہ اپنے آپ سے خود کو حکمران قرار دے، ایک حکمران عمران خان ملک کو چلائے، یہ ملک اس طرح چلے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ اس ملک میں آئینی بحران پیدا ہو، آج جس طرح کی نعرے بازی کی گئی، صرف اس ملک کے آئین کو محترم رکھتے ہوئے اپوزیشن نے ایک آواز نہیں اٹھائی، اس وجہ سے آواز نہیں اٹھائی کہ ہم شرافت کو محترم سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وجہ سے آواز نہیں اٹھائی کہ ہم اس ملک کے آئین کو محترم جانتے ہیں، اس وجہ سے آواز نہیں اٹھائی کہ ہمارے گمان سے نہیں گزرا کہ ایک شخص جس کو پارلیمان نے منتخب کیا ہے وہی پارلیمان کے اندر آئین کی بے توقیری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 197 ووٹ تھے، آپ سب نے دیکھے اور گنے، کیمرے کی آنکھ کے سامنے ایک، ایک شخص کا نام لے کر ووٹ گنا گیا اور پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے اس سے زیادہ ووٹ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے عوام سے پوچھتا ہوں کہ یہ ہے مدینے کی ریاست، یہ ہے وہ انصاف جس کا عمران خان بول بالا کرنا چاہتے تھے، حضرت عمر اور خلفائے راشدین کا حوالے دیتے تھے حالانکہ وہ تو اپنی آدھی چادروں کا حساب دیتے تھے لیکن آپ نے تو توشہ خانے کا حساب نہیں دیا۔وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ تو یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ آپ نے ملک سے کیا کیا لوٹا، کس کس طرح اور کس کس نے لوٹا اور آئین کو آج کاغذ کا ٹکڑا سمجھا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا نام لیتے ہیں، جب ریفرینڈم ہورہا تھا تو اس وقت پرویز مشرف کا جھنڈا لے کر چلے تھے، وہ بھی یہی کہتا تھا کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے، مجھے انہوں نے کہا کہ لاؤ میں لکھتا ہوں یہ آئین ہے اور آج عمران خان یہی کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایک کاغذ لیا، آئین اٹھا کر پھینکا اور لکھا کہ اسمبلی تحلیل ہوئی اور میں حکمران ہوں، ہم اس کا حساب لیں گے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آئین کی آج جو بے توقیری ہوئی ہے ہم اس کا حساب لیں گے، یہ بے توقیری پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی ہوئی، جو اہل دانش، اہل خرد، قلم اور کیمرا ہاتھ میں لے کر چلتے ہیں یہ ان کی بے توقیری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج ملک کی سب سے بڑی عدالت کے گہوارے میں کھڑے ہیں اور ہم یہ توقع کرتے ہیں عین آئین کے مطابق آج آئین کو بحال کردیا جائے گا، اس آمرانہ رویے اور اس آمرانہ حکومت کو آئینی طور پر ختم کیا جائے گا۔مصدق ملک نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی اور آج عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے انہیں باہر نکالیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان نے آج جو کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا واقعہ نہیں ہوا، گورنر جنرل غلام محمد نے جب مولوی تمیزالدین خان کی اسمبلی تحلیل کی تھی وہ بھی آج قبر میں پریشان ہوں گے کہ اس قسم کا گھٹیا فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسپیکر کے ذریعے ایک رولنگ دلوائی گئی اور اس کے دومنٹ بعد سابق وزیراعظم آگئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں اور کہتا ہے آخری گیند تک کھیلوں گا لیکن آخری بال تک کھیلنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وکٹیں اکھاڑ دیں اور جب ہارنے کا وقت آئے تو پچ کو خراب کردیں۔انہوںنے کہاکہ جب آپ ہار گئے ہیں تو آپ کو جذبہ اور احساس ہونا چاہیے، جب یہ بھاگ گئے تھے اپوزیشن کے پاس 198 کی تعداد تھی۔محمد زبیر عمر نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے انہوں نے پاکستان کو ایک بحران میں ڈال دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…