ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، شنگھائی میں صورتحال بے قابو

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی(این این آئی) چین کے تجارتی شہر شنگھائی میں کورونا کی صورت حال بگڑ گئی جس کے باعث پورے شہر کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے کئی شہروں میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم تجارتی

شہر شنگھائی میں کورونا نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔شنگھائی میں 2 کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو اینٹی جن کٹ کے ذریعے ازخود کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔علاوہ ازیں انتظامیہ نے ازخود کورونا ٹیسٹ مرحلے کے بعد شنگھائی بھر میں نیو کلک ایسڈ ٹیسٹ آنے والے آج((پیر)کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے شنگھائی میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔شنگھائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7 ہزار 788 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے6501میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی جب کہ بقیہ میں علامتیں بھی پائی گئی تھیں۔چند روز قبل ہی چین کے ٹیکنالوجی کے حب کہلائے جانے والے شہر شینزو میں بھی لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا جب کہ ایک اور شہر جیلن میں سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ چین ہی وہ ملک جہاں سب سے پہلے کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور چین نے ہی سب سے پہلے کورونا پر قابو پالیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…