اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مویشیوں میں تیزی سے پھیلتی جلدکی لمپی اسکن بیماری سے بچائوکی ویکسینیشن پاکستان پہنچ گئی

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)مویشیوں میں تیزی سے پھیلتی جِلد کی لمپی اسکن بیماری سے بچائوکی ویکسینیشن پاکستان پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق ویکسینیشن کی ترکی سے 11 لاکھ خوراکیں کراچی پہنچی ہیں جبکہ ویکسینیشن کی مزید 29 لاکھ خوراکیں بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 40 لاکھ ہے جو کہ محکمہ سندھ کی جانب سے منگوائی گئی ہے

اور صوبائی حکومت کی جانب سے یہ ویکسینیشن مویشیوں کو بالکل مفت لگائی جائے گی۔مویشیوں کو ویکسینیشن لگائے جانے کے عمل کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتوں سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور آ ج پیر سے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی جی محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ویکسینیشن سندھ کے تمام اضلاع میں گائے، بیل، بھینسوں کی تعداد کے حساب سے مہیا کی جائے گی، جن علاقوں میں یہ بیماری نہیں آئی ہے وہاں بھی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہویکسینیشن کے عمل کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اس مہم میں 400 ڈاکٹرز اور 600 پیرامیڈیکس حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جو مویشی اس بیماری کا شکار ہوکر مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں انہیں ویکسین نہیں لگائی جائے گی کیونکہ ان میں لائف ٹائم امیونٹی بن چکی ہے تاہم جو مویشی اس بیماری کا ابھی تک شکار نہیں ہوئے انہیں یہ ویکسین لگائی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں بھی اس بیماری سے محفوظ رہیں۔اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں 32 ہزار سے زائد مویشی لمپی اسکن ڈیزیز کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 322 ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…