ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

موبائل فون کے استعمال سے دماغ میں رسولی نہیں ہوتی برطانیہ میں20سال سے جاری تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکسفورڈ(این این آئی) برطانیہ میں 20 سال سے جاری ایک وسیع تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موبائل فون کے استعمال اور دماغ میں رسولی (ٹیومر) بننے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر بالعموم اور سوشل میڈیا پر بالخصوص پچھلے کئی سال سے

ایسی معلومات گردش میں ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے دماغ میں رسولی بن سکتی ہے اور دماغ کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ان معلومات کی صداقت جاننے کیلیے اب تک مختلف تحقیقات ہوچکی ہیں جن کے نتائج بہت مبہم ہیں۔اس بارے میں امریکی حکومت کے نیشنل ٹاکسی کولوجی پروگرام کی ایک تحقیق سے موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے جانوروں میں کینسر کی کچھ شہادتیں ضرور سامنے آئی تھیں لیکن تکنیکی بنیادوں پر وہ تحقیق بہت کمزور اور متنازع رہی۔اب اسی تسلسل میں انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایک مشترکہ تحقیق کی جس میں 7 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ برطانوی خواتین میں موبائل فون کے استعمال اور دماغی رسولیوں سے متعلق 20 سالہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ۔تجزیئے کی غرض سے موبائل فون کے دو پہلوں کو مدنظر رکھا گیا۔ پہلا: پورے ہفتے میں کم از کم 20 منٹ تک موبائل پر بات چیت؛ اور دوسرا: کم از کم دس سال تک موبائل فون کا استعمال۔تفصیلی اور محتاط تجزیئے کے بعد بھی دماغی رسولیوں اور موبائل فون سے نکلنے والی برقی مقناطیسی شعاعوں (الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشن)کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…