بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، وزیراعظم کا اپنے اراکین سے استعفے لینے پر غو ر ، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے بھی روکا جا سکے گا

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی تیزی سے بدلتی ہوئی حکمت عملی سامنے آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے اراکین سے استعفے لینے پر غو ر کررہے ہیں وزیراعظم اتوار کو قومی اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ استعفوں کی صورت میں صورتحال یکسر تبدیل ہو سکتی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف سے ہے، فوری استعفے قبول کرنے کا کہیں گے۔ استعفے قبول ہونے کی صورت میں نئے انتخابات کروانا مجبوری بن جائے گا، حکومتی ذرائع کے مطابق استعفوں کے آپشن سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے بھی روکا جا سکے گا۔آرٹیکل 94 کے تحت عمران خان نئے وزیراعظم کے آنے تک وزیراعظم رہ سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے آپشن پرغورشروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوتجویز دی گئی ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اوراتحادیوں کی جانب سے اجتماعی استعفے دیئے جائیں۔ استعفوں سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق اتنی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرانا مشکل ہو گا۔ یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کے لیے سود مندثابت ہوگا۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے جبکہ قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…