اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں، خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال پر کہاہے کہ پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں،خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 74 سالہ سیاسی دور میں آج تک کوئی بھی وزیر اعظم اپنی 5 سالہ مدت مکمل نہیں کرسکا اور اب اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونے کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے دعویٰ کیاکہ 173 ارکان قومی اسمبلی موجود تھے جبکہ تحریک کی کامیابی کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے۔واضح رہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو عمد اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…