بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کی بہتری چاہنے والے واحد شخص ہیں، مایا علی

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی بھی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف بول پڑیں۔مایا علی نے انسٹاگرام پر وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے وزیرِ اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے‘۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’چیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک میں وقت لگتا ہے‘۔ مایا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔آخر میں اْنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ خود کو کمزور نہ پڑنے دیں اور وزیرِ اعظم کا ساتھ دیں۔ ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اہم بات یہ ہے کہ آج آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’وزیرِ اعظم کو ہم میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے!‘۔ہارون شاہد نے یہ بھی لکھا کہ ’یہی وقت ہے، خود کو کمزور نہ پڑنے دیں‘۔اْنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’اْنہیں یاد ہے کہ وہ 2014 میں لالک چوک ڈی ایچ اے لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ عمران خان کیسے وزیراعظم بنیں گے‘۔ اْنہوں نے لکھا کہ’اور عمران خان نے 4 سال میں وزیرِ اعظم بن کر دکھادیا کیونکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے تھے اور اچھی خبر یہ ہے کہ آج پہلے سے زیادہ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں‘۔ہارون شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان ملک کے واحد قومی لیڈر ہیں یعنی یہ لوگ عمران خان کو گرا کر قومی حاکمیت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…