جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بلوچستان سے 16 ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان سے منتخب ہو نے والے 20ارکان قومی اسمبلی میں 16نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں متحدہ اپو زیشن کا سا تھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بلو چستان کی قومی اسمبلی میں کل 20نشستیں ہیں جن میں سے 6جمعیت علماء اسلام ،

5بلوچستان عوامی پارٹی ، 4بی این پی ،3پی ٹی آئی ، 1جمہو ری وطن پارٹی جبکہ 1آزاد رکن ہیں ، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بلو چستان کے 20 ارکان قومی اسمبلی انتہائی اہمیت اختیار کر گئے اب تک 16ارکان تحریک عدم اعتمادکی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں جن میں حکومتی اتحادی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، آزاد رکن محمد اسلم بھو تانی ، بلو چستان عوامی پارٹی کے چار ارکان نوابزادہ خالد مگسی، اسرار ترین، روبینہ عرفان ، احسان اللہ ریکی شامل ہیں جبکہ بی اے پی کی رکن وفا قی وزیر زبیدہ جلال نے اب تک تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ، اسی طرح جمعیت علماء اسلام روز اول سے اپو زیشن میں ہے ، بی این پی بھی کچھ عر صہ قبل حکومت سے اختلافات کے بعد حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو کر پی ڈی ایم اور متحدہ اپو زیشن کا حصہ بن چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…