جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد ، حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا فیصلہ ”ٹرمپ کارڈ “بن گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک عدم اعتماد پر تاحال حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا فیصلہ “ٹرمپ کارڈ “بن گیا۔اپوزیشن اتحاد کو تاحال مجموعی طور پر168ارکان کی حمایت اعلانیہ حاصل ہو چکی ہے جس میں سے2ارکان علی وزیر اور جام عبدالکریم کا ووٹ کاسٹ نہ ہونے کا امکان ہے جس سے اپوزیشن کی تعداد کم ہو کر 166رہ جاتی ہے جبکہ آزاد ارکان علی نواز

شاہ اوراسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں جس سے اپوزیشن اتحاد کی تعداد168ہے جبکہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی قرار داد منظور کروانے کیلئے مزید4ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ اپوزیشن کو ایم کیو ایم کی حمایت حاصل ہوگئی تو تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 175ارکان کے ووٹ پڑنے کا امکان ہے اور یوں اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے، جس پر بحث جمعرات کو کرائی جائے گی۔حکومتی اتحادی پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ دونوں جماعتوں میں سے ایک ایک رکن نے اپنی پارٹی کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے اپنی پارٹی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیو ایم پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ جی ڈی اے اور شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کی حمایت حکومت کو حاصل ہے۔ اس وقت اپوزیشن اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلزپارٹی کے 56، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4اور اے این پی کا 1جبکہ دو آزاد ارکان محسن داورڈاور علی وزیر شامل ہیں جن کی تعداد 162بنتی ہے۔

عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ شاہ زین بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی کے چار اور طارق بشیر چیمہ کے وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے کے اعلان کے بعد اس وقت اپوزیشن اتحاد کی تعداد 168ہو چکی ہے۔تاہم اس اتحاد میں اپوزیشن کے دو ارکان کی عدم دستیابی کا امکان ہے جن میں سے ایک آزاد رکن علی وزیر جیل میں ہیں جب کہ پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم بیرون ملک موجود ہیں۔

حکومت نے ان کا نام ناظم جوکھیو کیس میں ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے جس کے باعث ان کا بیرون ملک سے واپسی کا امکان کم ہے۔ یوں اپوزیشن کی تعداد 166بنتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی بنچز پر موجود سندھ سے آزاد ارکان علی نواز شاہ آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے بھی اپوزیشن کے ساتھ رابطے ہیں۔

یوں اپوزیشن اتحاد کی موجودہ صورتحال میں تعداد 168بنتی ہے۔ اس ساری صورتحال میں ایم کیو ایم پاکستان کی پوزیشن تحریک عدم اعتماد کامیاب یا ناکام بنانے میں کلیدی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے تاحال اپوزیشن کے ساتھ جانے یا حکومت میں ہی رہنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اگر اپوزیشن کو ایم کیو ایم کی حمایت حاصل ہوگئی تو تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 175ارکان کے ووٹ پڑنے کا امکان ہے اور یوں اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور ایوان میں وزیراعظم اپنی اکثریت کھو دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…