منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں چھپکلیوں کا سمگلر گرفتار،ہوشربا انکشافات

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی) امریکی پولیس نے گزشتہ ماہ کیلیفورنیا سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر چھپکلیوں اور گرگٹ وغیرہ جیسے جانوروں کی اسمگلنگ کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی آکسنارڈ کانٹی کے رہنے والے اس 30 سالہ شخص کا نام ہوزے

مانوئیل پیریز ہے جو 2016 سے اب تک 1700 سے زیادہ چھپکلیاں، گرگٹ اور اسی قبیل کے دوسرے چھوٹے بڑے جانور اسمگل کر چکا ہے جنہیں ہوام (ریپٹائلز)میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ تمام جانور پیریز اور اس کی بہن نے میکسیکو سے امریکا اسمگل کرکے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیے تھے۔ کئی مرتبہ چھوٹی چھپکلیوں کو انہوں نے اپنے لباس میں چھپا کر امریکا اسمگل کیا تھا۔چھپکلی اسمگلر کی گرفتاری پچھلے ماہ عمل میں آئی جس سے معلوم ہوا کہ یہ سوشل میڈیا پر خفیہ انداز میں پیغامات کے ذریعے اپنے گاہکوں کو متوجہ کرتا تھا جو عموما الٹے سیدھے ٹوٹکوں اور جعلی علاج معالجے میں استعمال کیلیے کچھ خاص نسلوں کی چھپکلیاں، گرگٹ اور سلامانڈر وغیرہ اس سے منہ مانگے داموں میں خریدا کرتے تھے۔دورانِ تفتیش پیریز اور اس کی بہن نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا، جس کے بعد ان پر جنگلی حیات کی اسمگلنگ سمیت 10 مختلف اقسام کی قانونی خلاف ورزیوں پر فردِ جرم عائد کردی ۔مقدمے کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…