منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ق)کے درمیان پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پاگیا ،پنجاب کی وزارت اعلی مسلم لیگ (ق)کے پاس جبکہ سپیکر تحریک انصاف سے ہوگا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سینئر وزیر بھی تحریک انصاف کا ہو گا، وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔

دوسری جانب متحد ہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتمادجمع کر ادی ، متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد جمع کرائی ، عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہونے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانامشہوداحمد خان ،سمیع اللہ خان،میاںنصیر اور پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ سمیت دیگر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی ۔ قرارداد پر اپوزیشن کے 126سے اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے قرارداد کی دستاویز اورمتن کاجائزہ لینے کے بعد اپوزیشن اراکین کو قرارداد جمع ہونے کا تصدیقی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرائی گئی عدم اعتمادکی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997قاعدہ 23کے تحت جو کہ آئین کے آرٹیکل136کے تابع پڑھاجائے کہ تحت وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارپر ایوان کی اکثریت کا اعتمادنہیں رہا ہے اورصوبہ پنجاب کے معاملات آئین کے تابع نہیںچلائے جارہے ۔ نیز ملکی صورتحال کے زیر اثرانہوںنے صوبہ پنجاب میںجمہوری روایات کا قلع قمع کیا ۔ یہ ایوان سردارعثمان بزدار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے ۔اپوزیشن نے 119اراکین کے دستخطوںسے اجلاس بلانے کیلئے بھی ریکوزیشن جمع کر ادی ہے ۔ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودہ دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ۔ تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش ہونے کے بعد تین کے بعد اورسات روز کے اندر سپیکر اس پر ووٹنگ کرانے کے پابند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…