منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اتحادیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، خان صاحب بلیک میل ہونے میں مزا آ رہا ہے؟ عامر لیاقت حسین

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے اور سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ

استعفیٰ لیااورپرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے۔۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا “استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں، وزیراعظم نے پرویز الہٰی کے سامنے عثمان بزدار کو مقصود چپڑاسی کی طرح بلوا کر پرویز الہٰی کے سامنے استعفیٰ لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے۔انہوں نے مزید کہاعثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیا اور پرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے، خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ خان صاحب آپ سے آخری سوال ہے، بلیک میلرز سے بلیک میل ہونے میں مزا آ رہا ہے، اتحادیوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے والے عمران خان کو جوائن نہیں کیا تھا، کیا حرج ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، آپ وزارت اعلیٰ دے کر لوگوں کو خریدیں تو ٹھیک اور اراکین ناراضگی میں چلے جائیں تو حرام۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…