منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری بیان کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کی جس میں تمام معاملات طے ہوگئے۔بیان کے مطابق (ق )لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے

۔بیان کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ بعد ازاں معاون خصوصی شہباز گل نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہباز گل نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ (ق )لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔ دریں اثناء وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ (ق )لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق )کے رہنما مونس الٰہی نے بھی تصدیق کی وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا،مونس الٰہی کے مطابق حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے ۔ادھر مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ترجمان (ق )لیگ کے مطابق طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا ہے۔ترجمان کاکے مطابق سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونے کی اجازت دی ہے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے واضح طور پرچوہدری شجاعت سے گزارش کی تھی کہ میں وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ضمیر کی آواز کے مطابق کوشش کی ہے فیصلہ کروں۔انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، میری اپنی سوچ اور ذہن ہے، جس نہج میں ملک کو لے جایا گیا ہے، بہت بہتر انداز میں معاملات حل ہوسکتے تھے

لیکن وزیراعظم نے بہت سارا وقت ضائع کردیا۔انہوںنے کہاکہ بعض دفعہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ ہم جیسے لوگ چپ کرکے مستعفی ہو کر بیٹھ جائیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی اپنے حوالے سے خود بتائیں گے، چوہدری شجاعت میرے لیڈر اور صدر ہیں انہوں نے اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا ووٹ عمران خان کے خلاف ڈالوں گا، مونس الٰہی کہیں گے تو خود ملنے جاؤں گا طارق بشیر چیمہ کے وزارت سے استعفیٰ پر چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ کو منا لیں گے

۔ادھر چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ (ق) کی اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ (ق) لیگ میں اختلافات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوںنے کہاکہ ہماری جماعت اور فیملی میں کوئی اختلاف نہیں ۔ اد ھر ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت توڑنے پر پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوجائیگی، چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال کر اعتماد کا ووٹ لیں گیذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ترین گروپ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…