پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آبادمیںلڑکالڑکی ویڈیواوربلیک میلنگ کیس کا فیصلہ آگیا مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کوعمر قید کی سنا دی گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ ،نازیبا ویڈیوز بنانے،لڑکا لڑکی پر تشدد کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے،دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کر دیا گیا،گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا،جمعہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عثمان مرزا کیس میں

مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔جب کہ دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا گیا۔28 ستمبر2021ء کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڑے ، کو ہراساں کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔یاد رہے کہ مذکورہ کیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر دائر کیا گیا تھا جس میں 5 سے 6 افراد سیکٹر ای-11/2 کے ایک فلیٹ میں ایک 27 سالہ لڑکے اور 28 سالہ لڑکی کو قید کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کررہے تھے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔عدالت نے ملزم عثمان مرزا ، شریک ملزمان حافظ عطاالرحمٰن ، ادریس قیوم بٹ ، ریحان ، عمر بلال مروت ، محب بنگش ، فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کی فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل آغاز ہوگیا، عدالت میں تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی گئی اور ساتھ ہی پڑھ کر بھی سنائی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں۔عدالت نے پراسیکوشن کے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا تھا، مقدمے کے پولیس چالان کے مطابق ، واقعے کے 7 ملزمان میں سے ایک عثمان ابرار عرف عثمان مرزا اور اس کے دیگر ساتھی ملزمان نے ان کے سامنے جوڑے کو جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاکہ وہ اس کی فلم بندی کرسکیں تاکہ انہیں بعد میں بلیک میل کیا جائے اور ان سے رقم نکلوائی جاسکے۔چالان میں پولیس نے بتایا کہ جرم میں 7 افراد ملوث تھے اور عثمان کے علاوہ واقعے کے دیگر ملزمان فرحان شاہین ، حافظ عطا الرحمٰن ، ابراس قیوم بٹ ، رحمٰن حسن مغل ، عمر بلال اور محب بنگش نے خاتون کو ان کے سامنے اس کے ساتھی سے جنسی تعلق قائم نہ کرنے پر گینگ ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

چالان میں متاثرہ لڑکی کا بیان شامل کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی دھمکیوں سے خوف زدہ تھی ، انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے ساتھی کا زبردستی ٹراوزر اتار دیا ، اس کے بعد ملزمان نے مجھے برہنہ ڈانس کے لیے مجبور کیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے انکار پر عثمان نے مجھ پر تشددکیا، اس نے مجھے تھپڑ مارا اور اپنے ساتھیوں کے سامنے برہنہ چہل قدمی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

چالان میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے خاتون کے برہنہ ڈانس کا فائدہ بھی اٹھایا اور اس کے ساتھی نوجوان سے 6 ہزار روپے بھی چھین لیے۔پولیس کا چالان میں مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم نے ان کو بلیک میل کرنا شروع کیا اور جوڑے سے رقم کا مطالبہ کیا جبکہ ملزم عمر بلال نے مختلف موقع پر متاثرہ لڑکے سے 11 لاکھ 20 ہزار روپے تک وصول کیے۔چالان میں مزید کہا گیا کہ موبائل فون پر واقعے کی شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد گولڑہ تھانے کے سب انسپکٹر عاصم غفار نے ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا تھا۔،تاہم عدالت نے تمام تر خواہد اور شہادتوں و بیانات کی روشنی میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو عمر بھر کے لیے پابند سلاسل کرنے کا حکم دیا۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…