بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کے کونسے کارنامے سامنے آئیں گے ؟رانا ثنا ء اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر راناثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل63اے کی تشریح میٹرک پاس بھی کرسکتا ہے، عثمان بزدارنے لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے، 26 سے 28 مارچ تک پورا ملک سڑکوں پرہوگا، عوام فیصلہ سنائیں گے نااہل ٹولے نے ملک تباہ کردیا۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیر ہوئی توملک عدم استحکام کا شکارہوگا، عوام حق کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑی ہے، عمران خان کی پارٹی کے اپنے بندے انکے خلاف ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر نے کہا کہ عمران خان تاخیرکیلئے عدالتی کندھے استعمال کرنا چاہتے ہیں، نااہل ٹولے نے ملک کا سیاسی کلچرتباہ کردیا، عمران خان نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا، وقت ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے4 برس میں انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 27 مارچ جلسے میں شرکت کیلئے عوام کوپیسے کی لالچ دی جارہی ہے، حکومت 27مارچ جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، آرٹیکل63ایواضح ہے،کسی تشریح کی ضرورت نہیں، تحریک عدم اعتماد پرتاخیر کیلئے صدارتی ریفرنس دائرکیا گیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں ، تحریک عدم اعماد کا نتیجہ بھگتیں گے ،تحریک عدم اعتماد سے کون بھاگ رہاہے ،عمران خان شعبدے بازلیڈرہے خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہتا ہے،کیلیفورنیا عدالت ، الیکشن کمیشن ،ہائیکورٹ سے کون بھگوڑا ہے؟ اکا دکا پتوں کو کنگ بنا کر پیش کررہے ہیں ،انکے ترپ کے پتے کا حال بھی ٹرمپ جیسا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان ٹرمپ ہیں ، تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ بھگتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان شعبدے بازلیڈرہے ،خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہتا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ کیلیفورنیا عدالت ، الیکشن کمیشن ،ہائیکورٹ سے کون بھگوڑا ہے،تحریک عدم اعتماد سے کون بھاگ رہا ہے ،ہر میدان سے خود بھاگتے ہیں اوردوسروں کو بھگوڑا کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…