بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ 3 دن سے پہلے اور7 د ن کے بعد نہیں ہوسکتی،آئین کا متن

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک عدم اعتماد ،آئین کے مطابق تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد تین دن سے پہلے اور سات د ن کے بعد رائے شماری نہیں ہوسکتی،صرف بجٹ کی صورت میں تحریک پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستورکے آرٹیکل 95 کے شق نمبر1 کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی قرارداد جیسے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم ازکم بیس فیصد نے پیش کیا ہو قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کی جاسکے گی ۔شق نمبر2کے مطابق شق (۱) میں محولہ کسی قرارداد پر اس دن سے تین کی مدت کے خاتمہ سے پہلے یا سات دن کی مدت کے بعد ووٹ نہیں لئے جائیں گے جس دن مذکورہ قرارقومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہو۔شق3 کے مطابق شق(۱) میں محولہ کسی قرارداد کوقومی اسمبلی میں پیش نہیں کیاجائے گا جبکہ قومی اسمبلی سالانہ میزانیہ کے کیفیت نامے میں پیش کردہ رقوم کے مطالبات پر غور کررہی ہو۔ شق 4کے مطابق اگر شق(۱) میں محولہ قرارداد کوقومی اسمبلی کی مجموعی رکنیت کی اکثریت سے منظور کرلیاجائے تو وزیراعظم عہدے پر فائز نہیں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…