بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،10 روز میں 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے 10 روز میں صوبائی وزراء سمیت 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی

وزیرعلیٰ عثمان بزدار سے ملے۔ خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔ پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو اس بار بھی شکست ہوگی۔تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ڈرائونا خواب ہے۔وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ پاکستانیوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔مخالفین نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وزیر اعظم عمران خان پلس تھے، پلس ہیں اور پلس رہیں گے۔ اپوزیشن خود مائنس ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ انہیں وطن عزیز کا مفاد عزیز نہیں۔او آئی سی اجلاس کے لئے آنے والے معزز مہمان پاکستان کے مہمان ہیں اور پاکستانی مہمان نواز قوم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قابل احترام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اپوزیشن نے اس اہم ترین قومی موقع پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…