بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلی سیکر ٹریٹ جہانگیر ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے حرکت میں آگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلی سیکر ٹریٹ جہانگیر ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے حرکت میں آگیا، ایوان وزیراعلی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ترین گروپ کے اراکین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سیکر ٹریٹ نے

جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کے اضلاع کی بیوروکریسی کو مسائل ہفتوں یا دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں حل کرنے کا کہہ دیا ہے ،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کام نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کو مسائل کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ایوان وزیر اعلی بھجوانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔معاملات کو سدھارنے کیلئے پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس ترین گروپ کے ساتھ معاملات سلجھانے کیلئے متحرک ہیں جبکہ ان کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ایک اور ملاقات بھی متوقع ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترین گروپ کے دو رہنما وزیر اعلی آفس آئے تھے جہان ان کی پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی جس کے دوران ارکان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے سمیت دیگر امور پر مفصل بات چیت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…