بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں نویں جماعت میں امتحان دینے کیلئے عمر کی حد 14سال سے کم کر دی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(آن لائن) ملک بھر میں نویں جماعت میں امتحان دینے کیلئے عمر کی حد 14سال سے کم کرکے 12سال جبکہ میٹرک اور انٹر کی سطح پر نمبرنگ کے بجائے عالمی معیار کی گریڈنگ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔اس کی منظوری گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت ادارے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین(آئی بی سی سی) کے 171 ویں اجلاس میں کیا گیا

تعلیمی بورڈز کی چیئرپرسن کوثر رئیس کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی بی سی سی کی جانب سے گزشتہ 50 برس میں پہلی مرتبہ سالانہ رپورٹ پیش کرنے پر سیکرٹری آئی بی سی سی پروفیسر غلام علی ملاح کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اجلاس میں پہلی بار میٹرک سائنس بطور پرائیویٹ امیدوار کرنے کی منظوری دی گئی تاہم انٹر سائنس پرائیویٹ کرنے پر کمیٹی قائم کردی گئی۔ اجلاس میں انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین کو کھیل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کیمبرج یونیورسٹی کے طرز پر میٹرک اور انٹر کے امیدواروں کو ایک یا دو کے بجائے متعدد امپروومنٹ کے مواقع دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ یہ بھی طے کیا گیا کہ نابینا افراد کو دوران امتحانات بورڈ لکھاری فراہم کرے گا اس سے قبل نابینا افراد خود ہی لکھاری کا انتظام کرتے تھے۔ اجلاس میں ایک ہی سال میں انجینئرنگ کے طلبہ کومیڈیکل کے مضامین کے امتحان دینے کے معاملے میں کمیٹی قائم کردی گئی جو آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی کے علاوہ تمام جامعات کو میٹرک، انٹر اور ڈپلومہ کرانے سے روک دیا گیا اور کہا گیا یہ حق صرف تعلیمی بورڈز کو حاصل ہے۔اجلاس میں خیبر پختونخواکے آٹھوں بورڈز کے سربراہوں نے شرکت کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…