بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ کرے تمہارے بچوں کے رشتے نہ ہوں، تمہارے آٹے میں کیڑے پڑ جائیں وزیراعظم عمران خان منحرف ارکان کو بدعائیں دے رہے ہیں، سعید غنی

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ اپنے ارکان سے کہہ رہے ہیں کہ تم شادیوں میں نہیں جا سکو گے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کہہ رہا ہے کہ اگر یہ لوگ نظر آئیں تو ان پر حملے کرو ، کہہ رہا ہے کہ تمہارے بچے سکول نہیں جا سکیں گے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے بچوں پر سکولوں میں حملے کرو

اور یہ کہہ رہا ہے کہ ان بچوں کے رشتے نہیں ہونگے اس طرح کی باتیں کرنے پر میں وزیراعظم کو پاگل نہ کہوں تو کیا کہوں ۔ سعید غنی نے طنز کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان بدعائیں دے رہا تھا کہ اے منحرف ارکان تمہارے بچوں کے اللہ کرے رشتے نہ ہوں ، اللہ کرے تمہارے گھر میں بجلی نہ آئے ، اللہ کرے تمہارے آٹوں میں کیڑے پڑ جائیں ، اللہ کرے تمہارے گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہو جائے ، اللہ کرے تم سارا دن لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرو، اللہ کرے تم گھر سے نکلو تو دھوپ تمہارے سر پر تپتی رہے ، اللہ کرے تمہیں عید کپڑے کوئی سی کر نہ دے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی اور وہ اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ حکومت نیاو آئی سی کو آڑ بناتے ہوئے آئینی عمل میں تاخیر کی اور آئین کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 6 کی کارروائی بنتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے باوجود حکومت کے پاس نمبرز موجود نہیں، اب عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ اپنے ہی ارکان اسمبلی کے گھر والوں پر حملہ کیا جائے، ایم این ایز کے گھروں پر حملے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ ان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں اس لییکہہ رہے ہیں اسمبلی میں نہیں لائیں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد 15سے کہیں زیادہ ہے اور جو لوگ عمران خان کے کیمپ میں بیٹھے ہیں وہ ان کیساتھ نہیں، عمران خان کو خود اپنے ممبران پر اعتماد نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی، کل ملک کا وزیر اعظم ارکان اسمبلی کو بد دعائیں دے رہا تھا، عمران خان اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو وزارت کی جو بیماری ہے، مودی یا اسرائیل بھی کہہ دے کہ ہماری کابینہ میں آجاؤ یہ وہاں بھی چلے جائیں گے، وہ وزارت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیںجس کابینہ میں یہ وزیر رہا وہ وزیراعظم ذلیل ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…