بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلمان مخالف فلم پر بھارتی تھیٹر میں ” پاکستان زندہ باد’ ‘کے نعرے لگ گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

تلنگانہ (این این آئی)بھارت میں مسلمان مخالف فلم ‘دی کشمیر فائلز ‘ کی نمائش کے دوران مسلمان نوجوانوں نے ‘ پاکستان زندہ باد ‘ کے نعرے لگادیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ایک سنیما میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں کو

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر زدوکوب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سنیما میں پاکستان زندہ باد کے نعرے سن کر بھارتی ناظرین بپھر گئے اور مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔صورتحال بگڑنے پر تھیٹر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا تاہم دونوں نوجوان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے بھی صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں چند لوگوں کے درمیان بحث و مباحثہ سنا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ایک شخص دوسرے کے ساتھ مار پیٹ بھی کر رہا ہے۔خیال رہے کہ فلم دی کشمیر فائلز کو جہاں ایک طرف پسند کیا جارہا ہے وہیں مداحوں کی جانب سے فلم کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے فلم سازوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…