بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی شدید غیراعلانیہ خواہش ہے کہ مخصوص شخصیت کو جنرل باجوہ جانشین کی حیثیت سے تعینات کریں، اینکر پرسن کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان مخصوص شخصیت کو جنرل قمر جاوید باجوہ کا جانشین کرنا چاہتے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حساس بات:ہمت کرکےاس وڈیو پیغام میں قوم کو آگاہ کررہا ہوں جاری تباہ کن صورتحال بنیادی وجہ عمران خان کی

شدید غیراعلانیہ خواہش کہ مخصوص شخصیت کو جنرل باجوہ جانشین کی حیثیت سے تعینات کریں بجا طورن لیگ کو شدید تشویش ہے ادارہ بھی مضطرب گودیرہوگئ مسئلہ کا حل مفاہمت کی بنیاد بن سکتا ہے۔قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا ٹرمپ کارڈ معاملات کو تہس نہس کر کے رکھ دے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ جسٹس عطا بندیال تیار ہوں ملک مہا بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، بلفرض عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو فوری نیا پرائم منسٹرکا انتخاب ناممکن ہو گا ۔ اگلے کئی ہفتے تک وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے الیکشن غیر جانبدارعبوری حکومت کرائے ، جس کے مطابق سندھ حکومت کو بھی فارغ ہوتاہم فیصلہ کن گھڑی سے قبل وزیراعظم عمران خان کا ٹرمپ کارڈ تمام معاملات کو تہس نہس کر دے گا ۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن وتجزیہ کار کامران خان نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی موجودسیاسی صورتحال جو کچھ روز پہلے تک تھی اب ویسی نہیں رہی کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جسے عدم اعتماد سے کچھ روز پہلے دکھایا جائے گا ۔ سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف موجود صورتحال امریکا مخالف پالیسیز کی وجہ سے ہے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال کے وجہ بھی امریکا ہی ہے ۔ کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز پہلے تک جو سیاسی صورتحال تھی اب ویسی نہیں رہی بلکہ وزیراعظم کے ہاتھ ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جس شو کرنے کے بعد حالات بدل جائیں گے اور اسے تحریک عدم اعتماد سے کچھ وقت پہلے شو کریں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کی ہار یقینی نظر آرہی تھی لیکن اب ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ہار بھی سکتے ہیں لیکن اس کے کم چانسز ہیں اور بازی پلٹ بھی سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…