بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک ترقی کے رستے پر چل نکلا ہے ،وزیراعظم عمران خان

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی نشاندہی کی ہے پاکستان مضبوط نمو کی طرف گامزن ہے،پاکستان کی تاریخ میں صحت پر اتنا کام کسی نے نہیں کیا، ہم سندھ کے سوا تمام صوبوں میں ایسا ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں جو دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں بھی نہیں۔ پیر کو پمز ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب حکومت آنے کے بعد جب میں نے پہلی بار پمز کی ایمرجنسی کا دورہ کیاتو میں نے محسوس کیا کہ یہاں ایمرجنسی کے حالات بہت برے تھے، ہم چاہتے تھے کہ یہاں بننے والی ایمرجنسی خاص ہو۔انہوںنے کہاکہ اس ایمرجنسی کے ڈیزائن کے لیے اوور سیز پاکستانیوں نے مالی مدد کی ہے جو پاکستان کی ترقی کے لیے پْر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اسے میں ہسپتال کی تعمیر ضروری ہے، اسلام آباد کیلئے جناح ہسپتال کا ڈیزائن بھی امریکا سے بن کر آرہا ہے۔ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں صحت پر اتنا کام کسی نے نہیں کیا، ہم سندھ کے سوا تمام صوبوں میں ایسا ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں جو دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں بھی نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر ہسپتال کے سربراہ نے مجھے بتایا کہ پہلی بار ڈاکٹرز ہسپتال میں ایک مزدور کے دل کی سرجری ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کوئی ایسی حکومت آئی گی جو یکساں تعلیمی نظام پر توجہ دے گی، ہماری تعلیم طبقات میں بٹ گئی تھی، ایسے میں ہمارے نچلے طبقے کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں مل سکتا تھا۔انہوںن ے کہاکہ تعلیمی نظام میں معاشرہ طبقات میں تقسیم ہوگیا تھا جس میں انگریزی بولنے والا اعلیٰ طبقے اور اردو بولنے والا نچلے طبقے میں تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے اوپر غلامی کا بوجھ تھا، میں نے کئی افراد کو دیکھا ہے لوگ صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پڑھے لکھے ہیں وہ پہلے انگریزی کے دو چار جملے بولتے ہیں بھر اردو میں بات کرتے ہیں، یہ صرف مختلف نصاب کے سبب ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہم نے رحمت العالمین اتھارٹی کا آغاز کیا ہے جس سے ہمارے بچوں کو نبیۖکی زندگی اور قران پاک کی تعلیمات کا مقصد معلوم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کیا ہے، ہماری معیشت کے تمام انڈیکٹرز درست سمت میں ہیں آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان مضبوط نمو کی طرف نکل گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری پہلی حکومت ہے جو اپنے خرچے کم کرتے ہوئے آمدنی بڑھا رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پمز بورڈ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال کو نجی ہسپتال کے طرز سے چلایا جائے، اور میرٹ کی بنیاد پر عہدے دیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…