بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیاسی جلسے روکنے کیلئے سماعت، شہبازشریف ، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی جلسے روکنے کے لیے سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔سپریم کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کیس کی سماعت کے لیے عدالت پہنچ چکے ہیں۔کمرہ عدالت مییں رش بڑھنے پر چیف جسٹس نے غیر متعلقہ افراد کو باہر جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد اوپر گیلری میں چلے جائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آج ہمارے مہمان بھی آئے ہوئے ہیں، سینئر وکلا بھی موجود ہیں، اس ماحول میں سماعت نہیں ہو پائے گی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کمرہ نمبر ایک میں موجود افراد سے ماسک کی درخواست بھی کی۔قبل ازیں سپریم کورٹ پہنچنے پر میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ حکومت ہی ناجائز ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد وکلا کے ذریعہ کریں گے، ہم کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کو عدالت کی دہلیز پر نہیں لائے، عدالت سے ہی توقع ہے جبکہ سیاسی فیصلے آئین و قانون کے تحت ہوتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا نے بڑی محنت سے درخواست تیار کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…