بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جاپان،پاکستانی سفارتخانے کی شکایت پر پولیس کا رانا عابد کے گھر چھاپہ، 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)سفیر پاکستان سمیت دیگر سفارتی افسران کے خلاف ویڈیو اپلوڈ کرنے کے حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفارتخانے کی شکایت پر پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی رہائش گاہ پر جاپانی پولیس نے چھاپہ مارا اور 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

پولیس موبائل فون سمیت کچھ کاغذات بھی ساتھ لے گئی، سفیر پاکستان نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل ہم نے رانا عابد حسین کی فیس بک پر قابلِ اعتراض ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد جاپانی پولیس کو شکایت درج کروائی تھی، جس پر اب کارروائی ہوئی ہے اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ان کے گھرپر 10 سے 12 پولیس اہلکار پہنچے اور ان کو بتایا کہ آپ نے پاکستانی سفیر امتیاز احمد اور دیگر کے خلاف چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر ایک قابلِ اعتراض ویڈیو اپلوڈ کی جس کی شکایت سفارتخانہ پاکستان نے جاپانی پولیس میں درج کروائی ہے لہذا اسی حوالے سے آپ سے پوچھ گچھ کرنے آئے ہیں۔رانا عابد حسین نے کہا انہوں نے صرف سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ پاکستانی وزیرِاعظم کے پورٹل، پاکسانی وزارتِ خارجہ سمیت پاکستانی عدالتوں میں بھی اپنے ساتھ ہونے والی سفارتی زیادتیوں کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں اور کہیں سے بھی داد رسی نہ ہونے کے بعد ایک ویڈیو جو پہلے ہی سوشل میڈیا پر سفارتخانہ پاکستان کے خلاف موجود تھی وہ اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سے کبھی سفارتخانہ ان کے کاروباری پارٹنر کو خط لکھ رہا ہے تو کبھی ان کا نام سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ڈال رہا ہے اور کبھی جاپانی پولیس کو شکایات لگائی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں ایف ائی اے اور انٹیلی جنس بیور کے حکام ان کے پاکستان میں موجود گھر پر چھاپے مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 25 برسوں سے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، کبھی پاکستانی قومی دن پر جاپانی اخبار میں اشتہار لگواتے ہیں کبھی کروڑوں روپے کی مشینیں پاکستان عطیہ کرتے ہیں، تو کبھی کورونا ٹیسٹنگ کٹ عطیہ کرتے ہیں لیکن اس کے جواب میں سفارتخانہ پاکستان اپنی پوری ریاستی طاقت استعمال کر کے ان کے خلاف جاپان اور پاکستان میں کارروائی کروارہا ہے جس کا وزیرِاعظم پاکستان کو سخت ترین نوٹس لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…