ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان لوگوں سے کتے کی طرح برتاؤ نہ کریں،منحرف رکن پی ٹی آئی نور عالم خان پھٹ پڑے

datetime 21  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی عزت کریں اور وزیراعظم انہیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کوئی رکن اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالے، ابھی تک میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہوں۔چند روز قبل نور عالم زیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر میرے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جیسے بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا تھا ویسا ہی تمھارے ساتھ ہو گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے جن 14 منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ان میں پشاور سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…