بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیا کی قیمتوں میں اضافہ مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو سے بھی تجاوزکرگیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا۔ اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کراچی میں مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو سے بھی تجاوزکرگیاجبکہ بیسن کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دالیں بھی بیس روپے تک

زائد نرخوں پر بکنے لگیں۔ آلو ، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ ، دھنیا ، پودینا سمیت سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہو گئے۔ دودھ، دہی کی قیمت میں بھی فی کلو 10 روپے تک اضافہ ہو گیا۔اسی طرح گائے میں آنے والی بیماری کا فائدہ مرغی فروش اٹھا رہے ہیں۔کمشنر کی جانب سے مرغی کے گوشت کے نرخ 365 روپے کلو مقرر کیے جانے کے باوجو د کوئی اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔ منافع خورا ب بھی مرغی کا گوشت 500 روپے کلو بیچ رہے ہیں جبکہ زندہ مرغی 300 سے 310 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1220 روپے کے بجائے 1500 کلو بیچا جا رہا ہے۔ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ سبزیوں کی بات کی جائے بھنڈی 110 روپے، کریلا 100 روپے، آلو 45 اور ٹماٹر 70 روپے کلو بک رہے ہیں جبکہ ادرک اور لہسن 400 روپے کلو پر جا پہنچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…