ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

پاکستان اور کینیڈین کمپنی کے درمیان سونے، تانبے کی کان کنی کا معاہدہ طے پا گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اورکینیڈین کمپنی بیرک گولڈکے درمیان ریکوڈک منصوبہ کے تحت سونے اورتانبے کی کان کنی پر معاہدہ طے پا گیا۔اتوار کو معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مارک برسٹو کی قیادت میں بیرک گولڈ کے وفد کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کئے۔

نئے معاہدے کی شرائط کے مطابق ریکوڈک پراجیکٹ کو پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت میں بیرک گولڈ کے ذریعے بحال اور تیار کیا جائے گا، نئی پراجیکٹ کمپنی کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کے پاس ہوگا۔معاہدے کے مطابق 50 فیصد حصہ پاکستان کا ہو گا، 25 فیصدحصہ بلوچستان کی حکومت کا ہے ،اوجی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) اورگورنمنٹ ہولڈنگزپرائیوٹ لمیٹڈ کا25 فیصدحصہ ہوگا۔ بلوچستان کی حکومت کاحصہ وفاقی حکومت اداکرے گی، حکومت بلوچستان مائنز کی تعمیر میں کوئی اخراجات برداشت نہیں کرے گی۔بیرک گولڈ اوراس کی شراکت دارکمپنیاں 10 ارب ڈالرسے زیادہ سرمایہ کاری کریں گی جس سے بلوچستان میں ملازمتوں کے 8 ہزارمواقع پیداہوں گے اورپاکستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے جبکہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری علیحدہ سے کی جائے گی، بلوچستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سڑکوں، سکولوں، ہسپتالوں، کان کنی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی تشکیل جیسے سماجی ترقی کے منصوبوں کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بلوچستان کو پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔معاہدے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ، وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کی۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ 2011 میں عدالت عظمیٰ نے ریکوڈک معاہدہ ختم کر دیا تھا جس پر یہ معاملہ بین الاقوامی ثالثی عدالت میں چلاگیا، انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن نے پاکستان پر تقریباً 6.4 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لندن کورٹ آف آربیٹریشن میں بھی پاکستان کے خلاف ساڑھے چار ارب ڈالرکاجرمانہ عائد ہونا تھا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں جارحانہ اندازمیں یہ معاملہ حل کرنے کیلئے کوششوں کاآغازکیا۔ وزیراعظم نے ایک اپیکس باڈی بنائی جس نے سخت محنت کی اورچلی کی کمپنی انٹوپگاسٹا کے ساتھ 950 ملین ڈالرپرمعاہدہ ہوا، اس کمپنی نے 3.25 ارب ڈالرکے کلیم کوواپس لیا، یہ کمپنی اب ریکوڈک میں شامل نہیں ہوگی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ معاہدے سے نہ صرف 11 ارب ڈالرکاجرمانہ ختم ہواہے بلکہ اب بیرک گولڈ اوراس کی شراکت دارکمپنیاں 10 ارب ڈالرسے زیادہ سرمایہ کاری کریں گی جس سے بلوچستان میں ملازمتوں کے 8 ہزارمواقع پیداہوں گے اورپاکستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔ معاہدے سے انکم فلو100 ارب ڈالرسے زیادہ ہے، اس سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوٹیکسوں کی مد میں بے پناہ ریونیوحاصل ہوگا۔

معاہدہ ایک بڑی خبرہے، اگروزیراعظم عمران خان اس میں ذاتی دلچسپی نہ لیتے تویہ معاہدہ ممکن نہ تھا۔ معاہدے کے تحت ایس اوایز 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔وفاقی وزیرتوانائی حماداظہرنے اس موقع پرکہاکہ پاکستان کیلئے ایک تاریخی دن ہے، برآمدات، زرمبادلہ اورغیرملکی سرمایہ کاری کیلئے یہ اہم ترین پیش رفت ہے، میں قوم کومبارکباددیتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ ریکوڈک دنیا میں

سونے اورکاپرکی سب سے بڑی مائن ہے، آج اس کادروازہ کھل گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو10 ارب ڈالرکاجوجرمانہ اداکرنا تھاوہ ختم ہوگیاہے۔حماداظہرنے کہاکہ یہ ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے اوریہ پہلی بارنہیں ہواہے کہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے پیداکردہ کوئی مسئلہ حل کیاہو، اس سے قبل کارکے کا تنازعہ موجودہ حکومت نے حل کیاہے،فیٹف کے گرے لسٹ کے مسئلہ کوبھی حل کیاجارہاہے اورپاکستان نے فیٹف ایکشن پلان کے 34 میں سے 32نکات پرعمل درآمدکیاہے۔اسی طرح موجودہ

حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کیلئے مذاکرات کئے، آج جومعاہدہ ہواہے وہ پاکستان تحریک انصاف کا اعزاز ہے، اس میں وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن، اٹارنی جنرل آفس اور وزارت قانون نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، ان اداروں اور افراد نے پاکستان کے مفادات کاجس اندازمیں تحفظ کیاہے وہ لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر حماداظہرنے کہاکہ معاہدے کے تحت 50 فیصدحصہ بیرک گولڈ کاہوگا،25 فیصدحصہ بلوچستان کی حکومت کاہے جبکہ اوجی ڈی سی ایل،

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) اورگورنمنٹ ہولڈنگزپرائیوٹ لمیٹڈکا25 فیصدحصہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ معاہدہ سپریم کورٹ اورپارلیمان میں پیش کیاجائیگا۔ بیرک گولڈ دنیا میں گولڈ اورکاپرمائننگ کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس کے بعد پاکستان میں کان کنی کی مزیدکمپنیاں آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پاکستان پرآئی مشکل کوآسانی میں تبدیل کردیاگیاہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میںوزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے معاہدہ اور تصفیہ صوبے کے

وسائل اور مقامی لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب سرمایہ کاری، تعمیر اور ترقی کا میدان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی محرومی اور پسماندگی کے مروجہ احساس کا خاتمہ کرے گا اور یہ گیم چینجر اقدام ہوگا، ریکوڈک کے کئی ارب ڈالر کے تانبے اور سونے کے منصوبے کے حوالے سے فیصلے میں دس سال کی تاخیر نے سرمایہ کاروں اور آنے والی نسلوں کو نقصان پہنچایا

۔انہوں نے کہا کہ قیادت کا کام فیصلے کرنا ہے اور لوگوں کو خوشحال اورمستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو اس منصوبے میں بغیر کسی سرمایہ کاری کے 25 فیصد براہ راست شیئرز دینا ایک تاریخی کامیابی ہے۔نئے معاہدے کے مطابق بارک گولڈ 50 فیصد حصہ اپنے پاس رکھے گا جب کہ حکومت بلوچستان کو 25 فیصد حصہ ملے گااور باقی 25 فیصد حص او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)اور گورنمنٹ ہولڈنگز پاکستان (جی ایچ پی ایل)کو دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…