بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

آ ج بھی میری ٹانگیں جام ہیں ہر روز باتھ روم جانے کے لیے مجبوراً رینگنا پڑتا ہے،شعیب اختر کا انکشاف

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

راولپنڈی(آن لائن ) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ انہیں ہر روز باتھ روم جانے کے لیے مجبوراً رینگنا پڑتا ہے۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں ہر صبح باتھ روم جانے کیلے رینگتا ہوں۔ آ ج بھی میری ٹانگیں جام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 1999 ہی میرے لیے واحد ایسا سال تھا، جو درد سے محفوظ رہا۔46 سالہ فاسٹ باولر نے بتایا کہ پیدائش سے ہی ان کے گھٹنے میں پریشانی تھی۔ بچپن میں ڈاکٹر نے ان کی ماں کو وارننگ دے دی تھی کہ وہ نصف معذور ہوجائیں گے۔شعیب اختر نے بتایا کہ میں 6 سال کی عمر تک چل بھی نہیں سکتا تھا، میں رینگتا تھا۔ ڈاکٹر ہمیشہ میری ماں سے کہتے تھے کہ یہ نصف معذور ہوجائے گا اور عام لوگوں کی طرح نہیں چل پائے گا۔شعیب اختر نے کہا کہ میرے گٹھنوں کی ہڈی پر ہڈی بن گئی تھی۔ تصور کریں میں کس درد سے گزرا، یہ بھیانک تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں آئیس باتھ کے دوران سو جاتا تھا۔ کئی بار ٹیم کے ساتھی مجھے جگاتے تھے اور کہتے تھے کہ صبح کے 4 بجے ہیں، باہر نکلو اور بستر پر سونے جائو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی چوٹ چھپاتا تھا۔ بہت زیادہ مقابلہ تھا اور میڈیا کو یہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ آ خر کیوں میں مستقل طور پر نہیں کھیلتا۔ شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ جلد ہی میلبورن میں ان کے گٹھنے کا دوبارہ آپریشن ہوگا۔ انہوں نے کیریئر کے دوران 9 سرجری کے ساتھ ساتھ بائیں گٹھنے پر 42 اور دائیں گٹھنے پر 62 انجکشن لینے کے بارے میں بھی بتایا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…