بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

27 مارچ کا ڈی چوک میں جلسہ ، وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے بڑا پیغام جاری کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ویراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر اعلان کردہ جلسے میں عوام کو بھرپور شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسے میں عوام کی ریکارڈ توڑ شرکت چاہتے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوںنے کہاکہ

ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کے تحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلیت مام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔انہوں نے سیاسی مافیاز کی جانب سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کے ضمیر کی خریداری کی بھی مذمت کی۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جلسے کا لوگو بھی شیئر کیا جس کے مطابق جلسے کی تھیم ‘امر بالمعروف’ رکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سیاسی ہنگامہ خیزی جاری ہے۔چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد اکٹھے ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کو انہی کے درمیان سے گزر کر ووٹ ڈالنے جانا اور پھر واپس آنا پڑیگا۔بعدازں اپوزیشن کی جانب سے بھی دارالحکومت میں 25 مارچ سے لانگ مارچ اورڈی چوک پر ہی 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…