اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ انہیں پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16 کروڑ روپے کی آفر کی ہے، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ہے
۔نصرت واحد نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے 2 دفعہ رابطہ کیا گیا اور 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی، اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے تاہم میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔
مجھے دو دفعہ پیپلز پارٹی نے پیسوں کی پیشکش کی، 16 کروڑ روپے اور آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی سیٹ کا لالچ دیا گیا! تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نصرت واحد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، کہتی ہیں حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی pic.twitter.com/wIQThzGJeG
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) March 20, 2022